مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندرل سڑک حادثے میں خاتون جاں بحق، دو افرادزخمی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع گاندربل کے علاقے منی گام کے قریب ہری پورہ کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں ایک 58سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ منی گام کے قریب ایک گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر ماردی۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے جس کی شناخت ہری پورہ کی 58سالہ مغلی کے طور پر ہوئی ہے، موقع پر ہی دم توڑدیا۔انہوں نے کہا کہ دو راہگیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button