مقبوضہ جموں و کشمیر
لداخ میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس
جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے خطہ لداخ میںدرمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زلزلے کی شدت 3.7تھی ۔ زلزلے کا مرکز لہہ میں 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے سے فوری طورپر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ تاہم زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی اس خطے میں اتنی ہی شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز لہہ سے تقریبا دو سو کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔