خودکشیاں
کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی میجر نے خودکشی کرلی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی میجر نے ضلع کے علاقے ٹنگدارمیں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کی۔ جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 611ہو گئی ہے ۔