مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی آج صبح ضلع کے علاقے ناگمرگ میں شروع کی گئی ہے۔
ادھر نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج بڈگام میں ایک گھر پر چھاپہ ماراہے۔ ایس آئی اے نے 2021میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں جو کنڈورا بیروہ میں عمر احمد شیخ ولد فاروق شیخ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے ۔ایس آئی اے کی کارروائی کشمیریوں کو ہراساں اورخوف زدہ کرنے کے مودی حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے