بھارتی فورسزکی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں، متعدد نوجوان گرفتار
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکیورٹی فورس اور پولیس کے اہلکاروں نے راجوری، پونچھ، ادھم پور، ڈوڈہ اور ریاسی اضلاع کے 56علاقوں میں بڑے پیمانے پرمحاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران عام شہریوں خاص طور پر امن پسند اور آزادی پسند کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے مکینوں کو ہراساں کیا،ان کی اہم دستاویزات، الیکٹرانک آلات، نقدی اور بینکوں کی دستاویزات بھی ضبط کرلیں۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں سرینگر جموں اور راجوری شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔