بھارت

 بھارت : انسانی حقوق کارکن ندیم خان کو نشانہ بنانے پردہلی پولیس کی مذمت


بنگلورو:بھارت میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم پیپلز یونین فار سول لبرٹیزنے بھارت میں نفرت انگیز جرائم اور ہجومی تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والے انسانی حقوق کے ممتاز کارکن ندیم خان کو ہراساں کیے جانے پر دہلی پولیس کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز یونین فار سول لبرٹیز نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ 30نومبر کو پیش آیا جب دہلی پولیس کے افسران نے ندیم خان کو بنگلور ومیں ان کے بھائی کی رہائش گاہ پر ڈرایا اوردھمکایا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے شاہین باغ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوسمیت چار پولیس افسران بغیر وارنٹ یا پیشگی اطلاع کے رہائش گاہ پر پہنچے اورانہیں پوچھ گچھ کے لیے ان کے ساتھ دہلی واپس چلنے کے لئے کہا۔وارنٹ یا قانونی کارروائی کے بغیر افسران نے تقریبا چھ گھنٹے تک ندیم خان اور ان کے اہل خانہ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی۔انسانی حقوق کی تنظیم نے پولیس پر قانونی طریقہ کارپر عمل نہ کرنے پر تنقید کی۔ تنظیم نے کہا کہ یہ ندیم خان کو جو ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (APCR)کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں،ہراساں کئے جانے کا ایک چھوٹاسا نمونہ ہے ۔پی یو سی ایل نے کہا کہ یہ آزادی اظہار پر ایک کھلا حملہ اور شہری آزادیوں اور آئینی حقوق کے لئے آواز اٹھانے کو جرم قراردینے کی ایک کوشش ہے۔تنظیم نے ندیم خان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے کے لیے ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button