APHC-AJK

کشمیری عوام بھارتی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں: غلام محمد صفی


اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہاکہ بھارت جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کے لئے ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے غلامی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ غلامی کا لفظ سنتے ہی ذہن میں کسی پرانے دور کا تصور ابھر آتا ہے جب انسانوں کو غلام بنا لیا جاتا تھا، قید کر کے رکھا جاتا تھا اور ان سے جبری مشقت کروائی جاتی تھی۔ لیکن آج اکیسویں صدی میں بھی ہماری دنیا میں غلامی اپنی تمام تر بدنمائی کے ساتھ موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے آپ کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک اور انسانی حقوق کا چمپئن کہلانے والے بھارت نے 26اکتوبر1947ء کورات کی تاریکی میں سرینگر ایئرپورٹ پر اپنی فوجیں اتارکر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کو طاقت کے بل پر اپنا غلام بنالیا۔ بھارت نے اس جبری غلامی اور غیر قانونی قبضے کو دوام بخشنے کے لئے آج تک لاکھوں کشمیریوں کو شہید ،ہزاروں کو پابند سلاسل اور بدترین تشددکا نشانہ بنایا جبکہ سینکڑوں بچوں کو پیلٹ مار کر زندگی بھر کیلئے معذوربنادیا۔کروڑوں ڈالرز کی جائیدادیں ضبط کرلیں اور بے بنیاد الزامات پر سینکڑوں ملازمین کو جبری طور پر برطرف کردیا۔انہوں نے کہاکہ ظلم وبربریت کا یہ نہ تھمنے والا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔حریت رہنما نے کہاکہ بھارتی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کشمیری عوام 1947سے جدوجہد میں مصروف ہیں اور ان کا یہ عزم ہے کہ سرزمین کشمیر سے ایک ایک بھارتی سپاہی کے نکلنے تک مبنی بر حق جدجہد کو ہر صورت میں جاری رکھاجائے گا۔ غلام محمد صفی نے اقوام عالم ،اسلامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button