مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام میں سیب کے250سے زائد درخت جڑ سے اکھاڑدیے گئے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تخریب کاری کی ایک حیرت انگیز کارروائی میں ضلع کولگام کے علاقے چانسر میں ایک باغ میں سیب کے 250سے زائد درخت جڑسے اکھاڑ دیے گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چانسر کے رہائشی عبدالخلیل ایتو کے باغ میں یہ کارروائی نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں کی۔عبدالخلیل ایتونے بتایاکہ اس واقعے سے انہیں کافی مالی نقصان ہوا ۔ انہوں نے علاقے میں باغات کی تباہی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا جس سے کاشتکار وں کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج پر اس طرح کی کارروائیوں کا الزام پہلے بھی عائد کیا جاتا رہا ہے جن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو معاشی طور پر کمزورکرنا ہے۔





