مقبوضہ جموں و کشمیر

تلنگانہ : نامعلوم مسلح افراد ایک مسلم خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

نئی دلی31 اگست (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست تلنگانہ کے علاقے کاماریڈی ٹائون میں منگل کی صبح اپنے گھر کے سامنے جھاڑو دینے والی ایک مسلم خاتون کا نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر فرار ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دل دہلانیوالا واقعہ کاماریڈی ٹائون کے علاقے برکت پورہ میں پیش آیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میںمقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خاتون کی شناخت نشاط فردوس کے طورپر ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل پر سوا ردو افراداپنے گھر کے باہر جھاڑو دینے والی خاتون کا گلا کاٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔فوری پر اس گھنائونے حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button