راجوری:خواتین ، بچوں سمیت 16افراد کی پراسرار موت، علاقے میں خوف وہراس

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے گاﺅں بدھل میں پر اسرار اموات کیوجہ سے شدید خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ گزشتہ چالیس روز سے زائد عرصے سے جاری پر اسرار اموت کی تعداد 16ہو چکی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گزشتہ روز ہسپتال میں زیر علاج ایک خاتون دم توڑ گئی ۔ خاتون کی موت سے گزشتہ 45دونوں کے دوران گاﺅں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16ہو گئی۔جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ ہسپتال میں زیر علاج ایک بچی کی حالت نازک بتائی جا تی ہے۔ جن گھروں میں اموات ہوئی ہیں انہیں حکام نے سیل کر دیا ہے جبکہ مکینوں کو ایک سرکاری کوارٹر میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔
فل الحال کسی بیماری یا وائرل انفیکشن کا ثبوت نہیں ملا ہے ۔ انتظامیہ نے دعوی ٰ کیا ہے کہ صرف تین گھروں کے افرادکی جانیں چلی گئی ہیں ۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاقے کے تما م رہائشیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی وائرل بیماری نہیں ہے۔تاہم گاﺅں میں سخت خوف و دہشت کا ماحول ہے ۔ لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں .ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ معاملے سے لاتعلق ہے اور اس نے پراسرار ہلاکتوں کی وجہ جانے کیلئے تاحال کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی ہے ۔ انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کیوجہ سے لوگ سخت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔






