خصوصی دنیوم یکجہتی کشمیر

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام5فروری کویوم یکجہتی کشمیرمنا کر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں

اسلام آباد:
پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ہر سال 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منا کر مقبوضہ کشمیر کے اپنے بھائیوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام 5فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اور کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھاتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے اپنے پیغامات میں کہاہے کہ وہ اس دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوا م کی تحریک آزادی میں انکے شانہ بشانہ ہیں ۔ پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منا کر یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور پاکستان عوام ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں مزیدکہاکہ مظلوم کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اگر ہمیں آخری حد تک بھی جاناپڑاتو وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button