تعزیت

سرینگر: میر واعظ عمر فاروق کے سسر انتقال کر گئے

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی انتقال کر گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وہ بدھ کی شب سرینگر میں وفات پا گئے تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے میر واعظ سے انکے سسر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔سینئر حریت رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق کے سسر ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ انہوںنے میرواعظ عمر فاروق اور سوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button