مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے گلمرگ میں فحش فیشن شو کے انعقاد کی مذمت

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معاشرے کے دیگرطبقوں کے علاوہ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر نے گلمرگ میں فحش فیشن شو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور مذہب، ثقافت اور روایات کی صریح بے توقیری قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں جاری ایک بیان میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف کشمیر نے گلمرگ میں فحش فیشن شو کے انعقاد کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہاگیاہے کہ فحش فیشن شو سے کشمیریوں کے مذہبی اور ثقافتی جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے اس تقریب کے منتظمین کے خلاف بھی سخت کارروائی مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ کشمیر کی سیاحت، گزشتہ برسوں کے دوران، مقامی ثقافتی ورثے اور مقبوضہ علاقے کی بے مثال قدرتی خوبصورتی کے ذریعے پروان چڑھی ہے اور خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کے فحش فیشن شو کے انعقاد کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام سیاحت کے فروغ کے نام پر ایسی بے شرمی کو برداشت نہیں کریں گے۔ مقامی اسٹیک ہولڈر کئی برس سے کشمیر کی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں اور لاکھوں سیاحوں کو کامیابی سے اپنی طرف متوجہ کر چکے ہیں۔ اس طرح کے سستے مارکیٹنگ اسٹنٹ سے کشمیریوں کو صدمہ پہنچا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button