مقبوضہ جموں و کشمیر

وحید پرہ کا گجر برادری کو ہراساں کیے جانے پراظہار تشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںپی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید الرحمن پرہ نے گجر برادری کو ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں فاریسٹ رائٹس ایکٹ (FRA)کے فوری نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید الرحمن پرہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجر برادری بنیادی طور پر جنگلات کے قریب رہتی ہے اور کئی مہینوں سے ہم ان کے خلاف تشدد کا ایک سلسلہ دیکھ ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف آر اے کے تحت جانورچرانے کے حقوق دینے سے کمیونٹی کو انتہائی ضروری ریلیف اور تحفظ ملے گا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کے آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ دریائے جہلم کے کنارے ختم ہو رہے ہیں، آبپاشی کی نہریں خشک ہو چکی ہیں اور پانی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ بحران کو کم کرنے اور متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے” بورنگ ویلز” کی تنصیب سمیت فوری طور پر اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button