پابندیاں

مقبوضہ کشمیر : اتحاد المسلمین کے خلاف مقدمہ درج

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے کالعدم قراردی گئی آزادی پسند تنظیم جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے خلاف ضلع بارہمولہ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کامقدمہ درج کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسرور عباس انصاری سے وابستہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پٹن پولیس اسٹیشن میں تنظیم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button