مقبوضہ جموں و کشمیر

مرحوم ولی محمد عادل کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی مجلس کا اہتمام

اسلام آباد 15 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اتوار کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرنے والے ممتاز کشمیری حریت رہنما ولی محمد عادل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحوم ولی محمد عادل کے بیٹے مصدق عادل میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم کے سینئر رہنما ہیں۔ اس موقع پر مقررین اور شرکاءنے ولی محمد عادل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں ان کی خدمات اور قربانیوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکاءنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button