گرفتاریاں

بانڈی پورہ :بھارتی فورسز نے 8حریت کارکن گرفتار کر لیے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع بانڈی پورہ میں کم از کم 8آزادی پسند کارکن گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحریک حریت جموں و کشمیر ، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ سے وابستہ کارکنوں کو ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
گرفتار کارکنوں کی شناخت نذیر احمد آہنگر، شیخ دانش مشتاق، طاہر احمد میر، خورشید احمد لون ، غلام دین وار، محمد شفیع ڈار، عبدالمجید گوجری اور عبدالمجید لون کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کارکنوں کے اہل خانہ کو سخت ہراساں کیا اور بنک دستاویزات ، کتب اور موبائل فون وغیرہ ضبط کر لیے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فورسز کو آزادی پسندکشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔ بھارت کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار اور انہیں تحریک آزادی سے دور کرنے کے لیے انتہائی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button