مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے مزید دو نوجوان شہید کر دیے

سرینگر16 دسمبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ریڈونی میں محاصرے اور تشدد کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے جبکہ بھارتی فوجی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوآپریشن والے مقام کی طرف جانے کی اجازت نہیں دے رہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button