انسانی حقوق

کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کیلئے بھارت ریاستی دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے

اسلام آباد: غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کشمیریوں کو اجتماعی سزا دینے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے اور اس دوران 2500سے زائد کشمیریوں کوجبری طورپر گرفتاراور 36گھروں کو تباہ کر دیا ہے۔مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کیلئے ریاستی ظلم و بربریت کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور مقبوضہ علاقے میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور بڑے پیمانے پر چھاپے ایک معمول بن گیا ہے ۔صرف گزشتہ ماہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں 9 کشمیریوں کو شہید اور 31شہریوں کی املاک ضبط کی گئیں۔فسطائی بی جے پی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو جارحانہ انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔مقبوضہ علاقے میں بھارت کے جرائم بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کے مترادف ہیں اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button