پاکستان

مشاہد حسین کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت

اسلام آباد:
سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظام میں تیزی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشاہد حسین سید نے امریکہ میں مقیم تاجر عبدالحفیظ خان کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری خاندانوںکو ایک دوسرے سے جدا کر رہا ہے،خواتین کو اپنے بچوںسے دور رکر رہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ، ملک کی مسلح افواج چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی سلامتی و خودمختاری کے دفاع کیلئے ہروقت چوکس ہیں اور کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
عبدالحفیظ خان نے تنازعہ کشمیر کے بارے میں عالمی سطح پر بیداری پیدا کرنے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںجاری انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے اپناکام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
استقبالیہ میں حریت رہنما الطاف احمد بٹ، راجہ خادم حسین، عبدالحمید لون، شفیق احمد بٹ، خواجہ شفیق احمد، راشد یعقوب اور طارق احمد بھی موجود تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button