پاکستان

بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گردی کا پروپیگنڈاکررہا ہے

اسلام آباد: بھارت غیر تصدیق شدہ بموںاور آر ڈی ایکس کے حوالے سے انتباہات جاری کرکے عوام میں خوف ودہشت پیدا کررہاہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کے لئے جواز پیدا کیاجاسکے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام جیش محمد اورلشکر طیبہ جیسے عسکری گروہوں کو پاکستان سے منسلک کرتے ہیں اور انہیں بیرونی دہشت گردی کے خطرے کے طور پر پیش کرتے ہیں تاکہ ملک میں اپنیسیاسی حمایت کوبڑھا اور مضبوط کرسکیں۔ یہ بیرونی خطرات کی یہ ہوا مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی اور پولیس کی کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے اور آزادی کی مقامی تحریک کو دبانے کے لیے کھڑی کی جاتی ہے۔ پاکستان سے منسلک بعض گروپوں کانام اچھالنے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا اورتحریک آزادی کشمیر کو محض بیرونی مداخلت کا نتیجہ ظاہرکرنا ہے۔
ادھرشیخ حسینہ کی اقتدار سے معزولی کے بعدبنگلہ دیش نے بھارتی پالیسی کی پیروی کرنابند کر دی ہے۔ بھارت اب بنگلہ دیش پردہشت گردوں کی دراندازی کے الزامات اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کے باعث شدت پسند ریاست قرار دے رہا ہے۔ بھارت کا سرحد پار دہشت گردی کا بیانیہ دباو¿ ڈالنے کا ایک ہتھکنڈا ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش پر دراندازی کا الزام لگا کر بھارتی حکمران دراصل ملک میں اپنی سیاسی حمایت بڑھانے اور مضبوط کرنے کی کوشش کررہےہیں تاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پایا جا سکے اور خطے میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیاجاسکے ۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نہ صرف اپنے ہمسایہ ممالک بلکہ باقی دنیا میں بھی خفیہ کارروائیاں کرتا رہا ہے جسکی کئی مثالیں موجود ہیں اورپوری دنیا ان کارروائیوں سے واقف ہے ۔کلبھوشن یادو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی جاسوسی اور دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بھارت اپنی اس ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان اوربنگلہ دیش کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے اوران کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کررہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button