مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ہرگز بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، حریت کانفرنس

مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن ، پاک بھارت خوشگوار تعلقات ممکن نہیں، ترجمان

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ہرگز بھارت کا اندرونی معاملہ نہیںہے بلکہ یہ ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوںکے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کی وجہ سے جنوبی ایشیا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے اور خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاک بھارت مخاصمت اور کشیدہ تعلقات کا بنیادی سبب بھی تنازعہ کشمیرہی ہے، یہی تنازعہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت جموں وکشمیر کی سرزمین پر صرف اور صرف فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے ، کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی ریاست دہشت گردی اور بے انتہا جبر کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہاہے اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ علاقے میں اپنی جابرانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔ ترجمان نے بھارتی فوجیوں ہاتھوں کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کے قتل اور گرفتاری، مکانوں کی مسماری ، جائیدادوں کی ضبطی اور دیگر جابرانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا موثر نوٹس لے اور اس مسئلے کے حوالے سے اپنی پاس کر دہ قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button