متفرقات
کشتواڑ اورراجوری کے سڑک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کشتواڑ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع کے علاقے مغل میدان کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ کار بے قابو ہوکر سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے منجکوٹ میں ایک اسکول بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تین طلباء زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ بس جو طلباء کو لے جا رہی تھی، کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک سے پھسل گئی جس سے تین طالب علم زخمی ہو گئے۔ زخمی طلباء کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔






