بھارت

سکم : فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلاک،6 لاپتہ

نئی دلی:
بھارتی ریاست سکم میں ایک فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3بھارتی فوجی ہلا ک اور 6لاپتہ ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک دفاعی عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ ریاست کے ضلع منگن کے قصبے لاچن میں تیز بارشوں کے باعث پیش آیاہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں شدید اور مسلسل بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن کی شناخت حوالدار لکھویندر سنگھ، لانس نائک منیش ٹھاکر اور پورٹر ابھیشیک لکھڑا کے طور پر ہوئی ہے۔ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ چارفوجی واقعے میں زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے چھ اہلکاروں کو تلاش کررہی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button