بنگلہ دیش
حسینہ واجد نریند مودی کی کٹھ پتلی اور خطے میں بدامنی کی وجہ ہیں،چیف ایڈوائزر محمد یونس
ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے سابق مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا گٹھ جوڑ خطے میں بدامنی کا سبب بن رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یونس نے ایک حالیہ انٹرویو میں نریندرمودی کے اشتعال انگیز رویے کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔انہوں نے تشویش ظاہر کی کہ مودی حکومت نے سوشل میڈیا کو ڈھال بنا کر بنگلہ دیشی عوام پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا غیر سنجیدہ رویہ جنوبی ایشیا کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔محمد یونس نے مزید کہا کہ مودی کا حسینہ واجد کو نفرت انگیز تقاریر سے نہ روکنا بھی تشویشناک ہے۔ ان کے بقول، یہ صورتحال خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔







