ٹرمپ ، فیلڈمارشل ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاک آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان آج ہونے والی ملاقات نے عالمی سطح پر خاصی توجہ مبذول کر لی ہے اور سفارتی حلقوں اور، تجزیہ کاروں نے اسے پاک امریکا تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ولسن سینٹرمیںجنوبی ایشیا کے ماہر Michael Kugelman نے ”ایکس “ پر کہا ہے گوکہ سینئر امریکی حکام اکثر پاکستانی فوجی عہدیداروںکے ساتھ ملاقات کرتے رہتے ہیں لیکن یہ انتہائی غیر معمولی ہے کہ امریکی صدر وائٹ ہاو¿س میںپاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ آج ہونے والی اس ملاقات میں ظہرانہ بھی شامل ہے، ملاقات کو اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی سے ہٹ کر ایک وسیع تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ کوگل مین نے کہا کہ صدر اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دیگر معاملات کے علاوہ کشمیر کو بھی زیر بحث لایے جانے کا امکان ہے۔







