World

پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے سے متعلق مودی حکومت کا دعویٰ جھوٹا قرار

واشنگٹن: امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے سے متعلق مودی کا دعویٰ جھوٹے قراردیدیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کردیتے ہیں، حقیقت جاننے کے لیے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے۔
ترجمان نے کہا کہ بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدرٹرمپ نے جنگ بندی کا کام آسان بنا دیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے میں شریک تھے ۔
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کردار ادا کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت اس حوالے سے مسلسل امریکی کردار کو مسترد کرتی آئی ہے۔
پاکستان نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button