فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، صدر ٹرمپ
واشنگٹن: پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے وائٹ ہاوس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹہ جاری رہی۔
ترجمان وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا گیا، اس دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں اہم ملاقات کی۔
امریکی صدر نے ملاقات کے بعد وائٹ ہاو¿س میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے کیوں کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کے لیے شکریہ ادا کرنے کے لیے ظہرانے پر مدعو کیا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات کے دوران حالیہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بھی بات ہوئی، پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے جب کہ فیلڈ مارشل سے پاکستان کے تجارتی معاہدے پر بھی بات ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کے معاملے میں اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔





