مقبوضہ جموں و کشمیر

سامبا:بھارتی فورسز نے خاتون سمیت چار افراد گرفتار کرلیے

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبا میں ایک خاتون سمیت چار افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گاوں بڑودی میں آج علی الصبح ایک کارروائی کے دوران تین نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ ایک اور کارروائی میں دسل گاوں سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں اب تک 4ہزار کے لگ بھگ لوگ گرفتار کیے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button