مقبوضہ جموں و کشمیر

تہاڑ جیل میں شبیر احمد شاہ کی علالت ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورپیپلزفریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی علالت پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے انہیں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہاکہ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کا نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں علیل ہونا ہم سب کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کا مشورہ دیا ہے تو ہسپتال میں ان کی سرجری کے دوران اہل خانہ کی موجودگی ایک جائز مطالبہ ہے جسے بغیر کسی اعتراض کے پورا کیا جانا چاہیے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے شبیر احمد شاہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تہارڈ جیل یا بھارت کی دیگر جیلوں میں کئی دہائیوں سے نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کو طبی سہولیات فراہم کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button