مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہوٹل سمیت کئی دکانیں جل کر خاکستر
سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدھ کے روز ضلع گاندربل کے علاقے کنگن کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک ہوٹل سمیت چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ بدھ کی علی الصبح شروع ہوئی جس سے ہوٹل ”سندھ ہل ”سمیت چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کنگن کے رہائشی معشوق احمد نے بتایاکہ ہم نے ایک زوردار آواز سنی اوراس کے ساتھ ہی ایک دکان سے آگ نمودارہوئی جو تیزی سے پھیلتی گئی۔ جس سے ہوٹل سمیت چار ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔






