بھارت

ہندوتوا بی جے پی بنگالیوں کے خلاف لسانی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے : ممتا بنرجی

کولکتہ:
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی نے بنگالیوں کے خلاف لسانی دہشتگردی شروع کر رکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتا بنرجی نے کولکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کو ریاست اور مرکز دونوں سے بے دخل کرنے تک بنگالی زبان اور شناخت کے تحفظ کی جنگ جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر لسانی بنیادوں پر پروفائلنگ بند نہ ہوئی تو دارلحکومت نئی دلی تک مزاحمتی تحریک چلائی جائیگی ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت قائم ہے وہاں بنگالیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہیں گرفتار کیاجا رہا ہے اور ووٹر فہرستوں سے نام نکالے جارہے ہیں ۔ انہوں نے27جولائی سے بی جے پی کی اس دہشتگردی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت بھر میں جہاں بھی بنگالی بولنے والے افراد کو گرفتار کیاجائے گا، اسکے خلاف سخت حتجاج کریں گے۔ انہوں نے مودی حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ ولوگوں کو قید کرنے کیلئے کتنی جیلیں، حراستی مراکز بنا سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اور دلی میں بی جی پی کی حکومتوں نے مغربی بنگال کے تارکین وطن بنگالیوں کو حراست میں لیکر ملک بدرکردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button