مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:دارالخیر میر واعظ منزل کی طرف سے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل نے تنظیم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے سرینگر کے علاقے رعناواری میں آتشزدگی کے اندوھناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس کے نتیجے میں تین مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالخیر نے ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اس المناک واقعے کے متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورمتاثرہ خاندانوں میں چاول، آٹا، کمبل اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا ۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ دارالخیر میرواعظ منزل نے اپنے قیام کے بعد سے بلا تفریق ذات، مذہب یاعقیدہ قدرتی آفات کے دوران ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button