جموں

پی آئی اے کے لوگو والے غبارے نے جموں میں بھارتی حکام میں کھلبلی مچادی

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںبھارتی حکام میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب جموں شہرکی فضا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز )پی آئی اے(کے لوگو والے ہوائی جہاز کی شکل کا ایک کھلونا غبارہ نظر آیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سفید اور زعفرانی رنگ کا غبارہ جس پر سبز رنگ میں ”پی آئی اے ”لکھا ہوا تھا، نئی بستی کے علاقے میں پایا گیاجس پر بھارتی حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔مقامی لوگوں نے بچے کے کھلونے پر الرٹ جاری کرنے کا مذاق اڑایا۔سانبہ میں پی آئی اے کے لوگو والا غبارہ ملنے کے بعد یہ ایک ہفتے میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بھارتی فورسز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی افواج اب ہوا سے اڑنے والے غباروں سے بھی ڈر رہی ہیں۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام کے شدید احساس عدم تحفظ کی عکاسی کرتا ہے جہاں بے ضرر کھلونوں کو بھی پاکستان دشمنی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button