مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ میں بھارتی فورسز کی بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے دعویٰ کیاکہ بھارتی فورسز نے یہ کارروائیاں ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک کئی علاقوں میں اس وقت شروع کیں جب تقریبا نصف درجن ڈرونز کو کنٹرول لائن کے اس پار مینڈھر کے علاقوں بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ پر منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا۔حکام نے دعویٰ کیا کہ ڈرونز کافی بلندی پر دیکھے گئے اور پانچ منٹ کے اندر واپس چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرونز نگرانی کے لیے بھیجے گئے تھے۔ قابض حکام نے بتایاکہ ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا گیا اور متعدد مقامات پر تلاشی لی گئی جہاں ڈرونز کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔






