مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی بنکر پر دستی بم سے حملہ
سرینگر 27 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیاگیا ۔
کشمیرمیڈیاسرس کے مطابق ضلع کے علاقے آرونی پل کے قریب بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے بنکر پر دستی بم سے حملہ کیاگیا ۔ تاہم دستی بم بنکر کی بجائے باہر سڑک پر گر کر پھٹ گیا ۔ دھماکے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔