بھارت

آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دے کر اتر پردیش کو بچانا ضروری ہے: اکھلیش یادو

لکھنو: بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اوراترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندوتوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ 2027کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیکر یوپی کو بچانا ضروری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے سماجوادی پارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں پارٹ رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی کی ریاستی حکومت میں لوٹ مار کی انتہا کردی ہے۔ ہر محکمے اور ہر سرکاری کام میں بدعنوانی کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ریاست میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بدعنوانی، تھانوں اور تحصیلوں میں رشوت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کی عدم فراہمی پر بھی بی جے پی حکومت پر تنقید کی ۔اکھلیش یادو نے کہاکہ بی جے پی حکومت ریاست کے مختلف اضلاع میں سرکاری زمینوں، تالابوں اور غریبوں کی زمینوں پر قبضے کر رہی ہے، جبکہ عام لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں، خواتین اور تاجروں سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ عوام بی جے پی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے حکومت کی اقتصادی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔اکھلیش یادو نے کہا کہ2027میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ برقراررکھیں اور بی جے پی کے ممکنہ سازشی اقدامات پر نظر رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button