مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ’ ’سی آئی کے“ نے کئی اضلاع میں چھاپے مارے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کاونٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) نے کئی اضلاع میں تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ”سی آئی کے “کی ٹیموں نے مقبوضہ وادی کشمیر کے سری نگر، بارہمولہ، اسلام آباد ، کپواڑہ، پلوامہ اور شوپیاں میں کم از کم آٹھ مقامات پر تلاشی لی۔ چھاپوں کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے






