مقبوضہ جموں و کشمیر
حریت کانفرنس کی سیدعلی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل
سرینگر 02 ستمبر(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیراور آزاد کشمیر کے عوام ، پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پوری امت مسلمہ سے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکشمیری عوام پر خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کرنے پر بھی زوردیا ہے ۔