مقبوضہ جموں و کشمیر

امید ہے ”این سی “کے منتخب ارکان راجیہ سبھا میں کشمیریوں کی موثر نمائندگی کریں گے، محبوبہ مفتی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے والے نیشنل کانفرنس (این سی) کے تین ارکان کشمیریوں کی مو¿ثر نمائندگی کریں گے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ”ایکس “ پر ایک پوسٹ میں این سی کے منتخب ہونے والے ارکان چودھری محمد رمضان، سجاد کچلو، اور شامی اوبرائے کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کامیاب ہونے والے این سی ارکان جموں و کشمیر کے لوگوں کی بھرپور نمائندگی اور پارلیمنٹ جیسے اہم پیلٹ فارم کا موثر استعمال کریں گے۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کی سربراہی میں قائم پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے گزشتہ روز ہونے والے راجیہ سبھا کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی حمایت کی ہے۔محبوبہ مفتی نے این سی امیدواروں کو اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلی میں موجود پی ڈی پی کے تین ارکان نیشنل کانفرنس امیدواروں کو ووٹ دیں گے تاکہ بی جے پی کو دور رکھا جاسکتے۔KMS-03/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button