آزاد کشمیر

کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہدجاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ1947میں اس روز بھارت نے تقسیم ہند کے منصوبے کے منافی اپنی فوج کشمیر کی طرف روانہ کی اور اس علاقے پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے یوم سیاہ کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے آزادی پسند کشمیریوں کا جینا حرام کر کھاہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی آواز بلند کریں، یوم سیاہ پر مظاہرے منعقد کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے اور کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق ، حق خودارادیت دلائے۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری اپنی مادر وطن پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے خلاف بطور احتجاج یوم سیاہ منا رہے ہیں، 1947 میں بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور استصواب رائے کا وعدہ کیا لیکن اپنے وعدوں کا احترام کرنے کے بجائے تحریک آزادی کو دبانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ اگست 2019 میں بی جے پی حکومت کی جانب سے اس خطے کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے بعد جبر میں شدت آئی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ ہزاروں کشمیری، خاص طور پر نوجوان، مسلسل جیلوں میں بند ہیں، خواتین کو ہراساں اور تذلیل کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے، یہاں تک کہ بچوں اور بوڑھوں کو بھی بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری بھارت کے قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں ۔ انہونے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔KMS-09/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button