آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کا ضیا مصطفیٰ کو ان کی برسی پر خراجِ عقیدت

بھارتی فوجیوں نے ضیا مصطفی کو پونچھ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیرکی سول سوسائٹی کے اراکین نے ضیاءمصطفی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے 24 اکتوبر 2021 کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے رہائشی ضیامصطفی 13 جنوری 2003 سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید تھے۔ 24 اکتوبر 2021 کو بھارتی فوج انہیں جیل سے باہر لے گئی اور ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے بھاٹا ڈوریاں میں ایک ’جعلی مقابلے‘ کے دوران شہید کر دیا۔
شہید کی برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ ضیا مصطفی کے جعلی مقابلے میں قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی ایک ٹیم کے ذریعے کرائی جائیں تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کا احتساب ممکن ہو سکے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ اپنے اسکول کے زمانے میں، ضیامصطفی کو ایک اسکول تقریب کے دوران پیش کیے گئے ڈرامے میں شاندار کارکردگی دکھانے پر آزاد کشمیر کے اس وقت کے رہنما سردار ابراہیم خان کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
آزاد جموں و کشمیر حکومت کے 79 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سول سوسائٹی کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی تفرقہ انگیز پالیسیوں کی مذمت کی اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ان شہدا کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ڈوگرہ حکمرانوں کے متعصبانہ راج کے خلاف اور خطے کی آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر کے قیام میں کردار ادا کیا۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے خطے کو ظالمانہ ڈوگرہ راج سے آزاد کرانے کے لیے عظیم قربانیاں دیں، شہداکی یہ قربانیاں آج بھی کشمیری عوام کے لیے حوصلے اور تحریک کا باعث ہیں۔KMS-11/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button