APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے آج یوم سیاہ کشمیرکے موقع پر اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ برائے بھارت و پاکستان کو ایک یادداشت پیش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یادداشت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں سید فیض نقشبندی، سید اعجاز رحمانی، جاوید اقبال بٹ اور امتیاز وانی نے پیش کی۔یادداشت میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button