مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر03 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج سرینگر شہر میں دواورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے ہارون میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو بند کردیا جبکہ قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button