مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :محبوبہ مفتی کا سرکاری ملازمین کی جبری بر طرفی پر سخت اظہار تشویش

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے دوسرکاری ملازمین کی جبری برطرفی پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہوتاہے کہ کشمیری مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کی بڑے پیمانے مہم جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ دواور سرکاری ملازمین کوجدوجہد آزادی کشمیر سے تعلق کوبنیاد بنا کر برطرف کیا گیا ہے اور انہیں اپناموقف پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائی کو مزید تیز کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم سے وابستہ غلام حسین اور ماجد اقبال ڈار کو آئین کی دفعہ 311(2)(c)کے تحت برطرف کیا گیا، جس کے تحت قابض حکام کو ریاستی تحفظ کی آڑ میں بغیر انکوائری کے ملازمین کو برطرف کرنے کا اختیار حاصل ہے ۔محبوبہ مفتی نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی قابض انتظامیہ قومی سلامتی کی آڑ میں 2021سے اب تک80سے زائد کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کرچکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button