بھارت

نئی دلی :”این آئی اے“ نے شبیر شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کر دی

نئی دہلی: بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ایک بار پھر بھارتی سپریم کورٹ میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی بنچ نے کی۔ دہلی ہائیکورٹ پہلے ہی رواں برس 12جون کی شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔
سپریم کورٹ میں شبیر شاہ کی نمائندگی سینئر ایڈوکیٹ کولن گونسالویس نے کی ۔ انہوںنے شبیر احمد شاہ کی علالت کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست ضمانت کو فوری طور پر نمٹانے کی استدعا کی ۔ بھارتی سپریم کورٹ کی بنچ نے شبیر احمد شاہ کو این آئی اے کے حلف نامے کے جواب میں اپنا جواب داخل کرنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی اور اگلی تاریخ سمات 10نومبر کو مقرر کی ۔
یاد رہے کہ شبیر احمد شاہ گزشتہ 8برس سے زائد عرصے سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے اور کشمیریوں کے پیدائشی حق، حق خودادیت کیلئے جدوجہد کی پاداش میں مجموعی طور پر 35برس سے زائد کا عرصہ جیلوں میں گزار ا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button