بھارت

جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین الیکشن ، ہندوتوا طلبہ تنظیم کو شدید جھٹکا

بائیاں محاذ پارٹیوں کے اتحاد نے چاروں اہم عہدے جیت لئے

نئی دلی:جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا یونین کے انتخاب میں بائیاں محاذ پارٹیوں کے اتحاد نے ہندوتوا ر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کو شکست دیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا یونین کے الیکشن میں صدر، نائب صدر، جنرل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری چاروں اہم عہدوں پر بائیاں محاذ پارٹیوں کے اتحاد نے اے بی وی پی کو شکست دیکر یونیورسٹی پر لال پرچم لہرا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدارتی عہدہ پر بائیاں محاذ کی ادیتی مشرا نے اے بی وی پی امیدوار وکاس پٹیل کوشکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔اسی طرح نائب صدر کے عہدے پر گوپیکا نے اے بی وی پی کی امیدوار تانیا کماری کو، جنرل سکریٹری عہدے پر بائیاں محاذ کے امیدوار سنیل یادو نے ہندوتوا اے بی وی پی امیدوار راجیشور کانت دوبے اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدہ پر بائیاں محاذ امیدوار دانش علی نے اے بی وی پی امیدوار انوج دمارا کو شکست دی ۔ یونیورسٹی یونین الیکشن میں چاروں اہم عہدوں پر شکست ہندوتوا آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کیلئے ایک شدید جھٹکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی طلبہ نے انہیں مسترد کردیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button