بھارت

کانگریس کا دلی کار دھماکے کی ناقص تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار

کانگریس رہنما کامودی حکومت سے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ

نئی دلی: بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس نے دلی کار دھماکے کی تحقیقات کے ناقص طریقہ کار پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے رکن اسمبلی ایچ ڈی راگناتھ نے ایک بیان میں کہاہے کہ سی این جی سلنڈر دھماکے کے مقام پر وزیر داخلہ کا فوری دورہ غیر معمولی تھا، جس نے معاملے کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات درست طریقے سے نہیں کی گئیں کیونکہ واقعے کی جگہ کو سیل نہیں کیا گیا، جس سے شواہد متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدسوال کیا کہ جب دلی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کا مضبوط نظام موجود ہے تو کار کے بارے میں معلومات کئی گھنٹے بعد کیوں جاری کی گئیں؟کانگریس رہنما نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات یقینی بنائے اور حقیقت عوام کے سامنے لائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button