بھارت

نئی دلی دھماکہ : بھارتی حکام نے 4کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

نئی دلی:
بھارتی حکام نے دالحکومت نئی دلی کے لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں چارکشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی مبصرین اور انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی حکام کی اس اقدام کو کشمیریوں کو بدنام اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی ایک اور مذموم کوشش قراردیاہے ۔گرفتار کئے گئے کشمیریوںمیں پلوامہ کے رہائشی ڈاکٹر عمر نبی کے بھائی بھی شامل ہیں ۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیاہے کہ ڈاکٹر نبی پر شبہ ہے کہ گزشتہ شام لال قلعے کے قریب جس گاڑی میں دھماکہ ہوا وہ اسے ڈرائیو کر رہے تھے ۔بھارتی حکام اس الزام کے ذریعے بھارت میں مقیم کشمیریوں کو اس دھماکے میں ملوث کرنے کی مذموم کوشش کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی حکام نے تین ڈاکٹروں سمیت آٹھ افراد کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے 2,900کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیاتھا ۔ گرفتار کئے گئے افراد میں ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر شاہین شاہد بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر مزمل پلوامہ کے رہائشی ہیں اور تین سال سے زیادہ عرصے سے الفلاح یونیورسٹی میں خدما ت انجام دے رہے ہیں۔بھارتی حکام نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ملکیت کے سلسلے میں جنوبی کشمیر میں بھی بعض افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پلوامہ کے رہائشی امیر رشید، جن کے شناختی کارڈ کو گاڑی خریدنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا،کو بھی تفتیش کیلئے حراست میں لیاگیا ہے۔انسانی حقوق کے ماہرین اور مقامی افراد نے کہا کہ ایسے آپریشن بھارت کی پرانی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد کشمیریوں کودہشتگردی کے جھوٹے الزامات ملوث کرکے بدنام کرنا ہے۔KMS-09/Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button