بھارت

بھارت کے وسطی و قبائلی علاقوں میں ریاستی دہشت گردی مزید شدت اختیار کر گئی

کائونٹر نکسل ازم کے نام پر قبائلیوں کی نسل کشی کا منظم منصوبہ بے نقاب

نئی دلی: بھارت کے وسطی و قبائلی علاقوں میں ریاستی دہشت گردی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔بھارتی فورسزنے کائونٹر نکسل ازم کے نام پرجعلی مقابلوں میں معصوم قبائلی مردوخواتین اور بچوں کی نسل کشی کا ایک منظم منصوبہ شروع کر رکھاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کے ان جعلی آپریشنز کے پس پردہ دراصل زمینوں پر قبضے، معدنی وسائل پر تسلط اور کارپوریٹ مفادات کے تحفظ کی گہری سازش پوشیدہ ہے۔ نریندر مودی اور امیت شاہ کے ہاتھوں قبائلیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور وہ براہ راست ان ماورائے عدالت ہلاکتوں ، جبری بے دخلیوں اور قبائلیوں کے نسلی استحصال کے ذمہ دار ہیں۔کائونٹر نکسل ازم کے تحت بھارتی حکومت نے ریاستی سرپرستی میں قبائلیوں کی قتل و غارت کی مہم شروع کر رکھی ہے۔بھارتی فورسز غریب دیہاتیوں، کسانوں اور اپنے آبائو اجداد کی زمینوں کا دفاع کرنے والے قبائلیوں کو منظم طریقے سے قتل کررہی ہیں تاکہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کیاجاسکے ۔زمین کے مالکانہ حقوق، روزگار کے تحفظ، صحت کی سہولتوں اور منصفانہ معدنی پالیسیوں سے متعلق قبائلی عوام شکایات کو دورکرنے کی بجائے مودی حکومت نے فوجی طاقت کے استعمال کا راستہ اختیار کیا ہے۔مودی حکومت قبائلی عوام کے مسائل کو مکالمے کے بجائے بندوق کے ذریعے حل کررہی ہے ۔وسطی بھارت کی عسکریت پسندی کے نتیجے میں انسانی حقوق کی پامالی، جبری ہجرتیں، دیہات کی تباہی اور معدنی وسائل پر کارپوریٹ شعبے کے قبضے میں اضافہ ہورہا ہے۔بھارتی حکومت نے سالہا سال سے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے وعدے کئے ہیں ، مگر یہ وعدے ہمیشہ ایک دھوکہ ثابت ہوئے ہیں ۔ کائونٹر نکسل آپریشن اب اصلاحات یا امن کا نہیں بلکہ ریاستی جبر، قتل عام اور سیاسی انتقام کا دوسرا نام بن چکا ہے۔رواں سال میں200سے زائد مبینہ نکسل باغیوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا گیا ہے جوقبائلیوں کی مزاحمت کو ختم کرنے ، اختلاف رائے کو دبانے اورعالمی سطح پر بھارت کی جمہوری نقاب کو برقرار رکھنے کا ایک منظم حکومتی منصوبہ ۔در حقیقت جمہوریت کے پردے میں بھارت کااصل چہرہ قبائلیوں کے خون سے رنگین ایک جابر ریاست کا ہے۔کائونٹر نکسل ازم کا اب ایک خونی کھیل بن چکا ہے جس کا مقصد قبائلیوں کی نسل کشی اور ن کی آواز کو دبانا ہے ۔مودی حکومت کا یہ جابرانہ عمل عالمی ضمیر کے سامنے بے نقاب ہونا چاہیے تاکہ بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے کا پردہ فاش ہو سکے۔ بھارتی حکومت کائونٹر نکسل ازم کے پردے میں قبائلیوں کے قتل عام کو چھپا رہی ہے۔عالمی برادری کو مظلوم قبائلیوں کو مودی حکومت کے ظلم وبربریت سے نجات دلانے کیلئے آواز اٹھانی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button